تمپ: حملے میں پاکستانی فوج کے پانچ اہلکار ہلاک کئے اور ہتھیار قبضے میں لے لئے۔ بی ایل ایف

544

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ضلع کیچ میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ منگل کے روز شام پانچ بج کر چالیس منٹ پر سرمچاروں نے تمپ کلاہو میں فوجی چوکی پر حملہ کیا۔ شدید حملہ کی زد میں آکر چوکی میں موجود پانچ اہلکار ہلاک ہوئے۔ حملے کی شدت سے گھبرا کر دیگر تین فوجی قریبی ندی سے بھاگ نکلے۔ اس کے بعد سرمچاروں نے چوکی میں گھس کر تمام ہتھیار قبضے میں لے لئے اور چوکی کو جلا دیا۔

انہوں نے کہا کہ اسی دوران قریبی چوکیوں سے ان کی مدد کیلئے دیگر دستے بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ پہنچ گئے، جن کو سرمچاروں نے بھرپور حملہ کے ذریعے پسپا کردیا اور خود وہاں سے بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوئے۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔