تربت میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

348

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے کیچ کے مرکزی شہر تربت میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نےمیڈیا کو جاری کردہ ایک بیان تربت شہر میں قابض پاکستانی فورسز کی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئےکہا کہ ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں سنیما چوک پر مرکزی قبرستان کے قریب قائم پاکستانی فوج کے چیک پوسٹ پر گذشتہ رات آٹھ بجے خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس حملے کی زد میں آ کر ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔

میجر گہرام بلوچ نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ شہری علاقوں میں قابض فوج کے قافلوں اور فوجی چوکیوں سے دور رہیں کیونکہ تنظیمی ساتھی کسی بھی وقت ان پر حملہ کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔