تربت سے دو افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد

685

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے تربت سے مقامی افراد کی اطلاع پر لیویز کو دو لاشیں ملی ہیں –

لاشیں تربت کے علاقے تمپ کے پہاڑوں سے ملی ہے جنہں بعد میں انتظامیہ نے ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا ہے –

برآمد ہونے والے لاشوں کی شناخت کمالان ولد فدا چاکر ولد محمد اسلم ناموں سے ہوئی ہے –

مقامی ذرائع کے مطابق دونوں افراد کچھ روز قبل قریبی پہاڑوں پر پکنک منانے گئے تھے تاہم آج لیویز کو انکی لاش ملی ہے –

مقامی انتظامیہ نے واقع کے بارے مزید کوئی تفصیل میڈیا کو شائع نہیں کی ہے تاہم انتظامیہ کے مطابق معاملے کی تحقیقات پولیس کررہی ہے۔