بھائی کو منظر عام پر لاکر عدالتوں میں پیش کیا جائے – رخسار بلوچ

460

پنجگور کے رہائشی رخسار بلوچ نے کہا کہ اسکے بھائی کو آٹھ سال قبل پاکستانی فورسز نے حراست میں لیکر لاپتہ کردیا تھا جو تاحال منظر عام پر نہیں آسکا ہے –

رخسار بلوچ کے مطابق اسکے بھائی عبید اللہ کو 10 اپریل 2013 کو فورسز نے اسکے دیگر چار ساتھیوں کے ساتھ گھر کے قریب سے حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے تھے –

پنجگور کے رہائشی رخسار بلوچ کے مطابق کچھ ماہ بعد بھائی عبید اللہ کے ساتھ حراست بعد لاپتہ ہونے والے دیگر افراد بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو واپس لوٹے تھے لیکن میرا بھائی تاحال لاپتہ ہے –

رخسار بلوچ نے اپنے بھائی عبید اللہ کے جبری گمشدگی کے کوائف لاپتہ افراد کے تنظیم وائس بلوچ مسنگ پرسنز کو جمع کرائی ہے اور حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ اسکے بھائی کو منظرے عام پر لاکر انصاف فراہم کرے –