بولان پاکستانی سیکورٹی فورسز کی کیمپ قائم، ہیلی کاپٹروں کی آمد و رفت

151
فائل فوٹو

بلوچستان کے علاقے بولان سے آمدہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز کی بڑی تعداد میں آمد اور رہائشی علاقوں میں خمیہ بستیاں قائم کی گئی –

علاقی ذرائع کے علاقے میں چھ کے قریب ہیلی کاپٹروں کے ذریعے فوج کو روزانہ کی بنیاد پر رسد پہنچائی جارہی ہے –

علاقی ذرائع کے مطابق فورسز نے اس وقت جالڑی، جمبرو اور جھنترو میں کمیپ قائم کیے ہیں، علاقائی افراد کے مطالق مقامی لوگوں کے بھیڑ اور بکریوں کو فورسز اہلکار زبردستی چھین کر بازار میں فروخت کررہے ہیں –

مقامی لوگوں میں اس وقت شدید خوف ہراس پھیل چکی ہے –

یاد رہے کہ بولان میں اس سے پہلے فورسز کی بڑی تعداد میں آمد کے بعد فوجی آپریشن کی خبریں سامنے آئی ہے۔ لوگوں کو ڈر ہے کہ ایک بار پھر آپریشن میں آبادیوں پر نشانہ بنایا جائے گا –

دوسری جانب حکومت اور عسکری اداروں کی جانب سے کسی قسم کا کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے –