بانک کریمہ کی زندگی اور سیاسی جدوجہد پر کتابوں پر مشتمل سیریز کے اجرا کا آغاز کیا جائے گا۔ بی ایس او آزاد

171

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں شہید لمہ ءِ وطن بانک کریمہ کی پہلی برسی کےموقعے پر کتابی سیریز کا آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ قومی تحریک میں عظیم کرداروں کی ایک طویل فہرست ہے بلکہ جہدِ آجوئی کے سفر میں زندگی کی قربانی دینے والا ہر شخص اپنے آپ میں ایک عظیم ترین کردار ہے جبکہ انہی کرداروں میں کچھ ایسی شخصیات بھی جنم لیتے ہیں جو نہ صرف تحریک آذادی میں اپنا اہم کردار ادا کرتے بلکہ تاریخ کی الگ انداز میں تشکیل بھی کرتے ہیں جو صدیوں تک قومی بقاء و شناخت کو محفوظ رکھنے میں کردار ادا کرتے ہیں۔ بانک کریمہ بلاشبہ انہی کرداروں سے ایک ہیں جن کی سیاسی اور انقلابی کردار نے ایک نئے سرے سے بلوچ تاریخ کی تشکیل میں کردار ادا کی ہے۔ انہوں نے انتہائی نامساعد حالات میں بھی وہ کردار ادا کی جو صدیوں تک یاد رکھا جائے گا۔

ترجمان نے کہا کہ بانک کریمہ کی زندگی،جدوجہد، فکر و فلسفے کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے تنظیم کے تیسری مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں بانک کریمہ کی زندگی اور سیاسی جدوجہد پر کتابوں پر مشتمل سیریز کے اجرا کا فیصلہ کیا گیا۔ جس میں بانک کریمہ کے اپنے تحریر، اشعار ، پیغامات، خطابات، پریس کانفرنس، خط و خطوط اور رپورٹس شامل ہونگے جنہیں کتابی سیریز کی صورت سلسلہ وار شائع کیا جائے گا۔

ہم بطور تنظیم سمجھتے ہیں کہ لمہ ءِ وطن بانک کریمہ کی زندگی اور سیاسی جدوجہد بلاشبہ پوری قوم کیلئے ایک درسگاہ کی اہمیت رکھتی ہے۔ اُنہیں پڑھنا، سمجھنا اور اُن کے خیالات کو جاننا ہر بلوچ کیلئے ضروری ہے۔ کتابوں پر مشتمل سیریز کا آغاز بانک کریمہ کی پہلی برسی سے کی جائے گی ، جس میں پہلی کتاب شہید بانک کریمہ بلوچ کی تحریر اور اشعار پر مستعمل ہوگی۔

ترجمان نے بیان کے آخر میں بلوچ عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تنظیمی لیڑیچر کمیٹی “سگار کمیٹی” گزشتہ کئی مہینوں سے اس سلسلے میں بھرپور انداز میں کام کر رہی ہے۔ سگار کمیٹی بہت جلد پہلی کتاب کی فہرست کو میڈیا میں شائع کرے گی۔ ہم بلوچ عوام اور بلخصوص بانک کریمہ کے ساتھ کام کرنے والے سیاسی کارکنان سے اپیل کرتے ہیں کہ اگر اُن کے پاس بانک کریمہ کی کوئی بھی تحریر اور اشعار موجود ہے جو ہمارے فہرست میں شامل نہیں ہے تو اس مواد کو بذریعہ ای میل ہمیں ارسال کریں۔