سبی: بم دھماکے میں تعمیراتی کمپنی کے دو افراد زخمی

123
file photo

بلوچستان کےضلع سبی میں ایک بم دھماکے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دھماکہ سبی کے علاقے کوٹ باروزئی کے مقام پر ایک تعمیراتی کمپنی پہ ہوا ہے، ذرائع کے مطابق دھماکے میں دو مزدور زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع بتارہے ہیں کہ سیمنٹ کی بوری اٹھاتے ہی دھماکہ ہوا اور زخمی ہونے والے مزدورں کا تعلق پنجاب سے بتایا جاتا ہے۔

اطلاع ملتے ہی لیویز فورس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی لیویز فورس نے علاقے کو گھیرے میں لیا مزید تفتیش لیویز فورس کررہی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سبی کے سب تحصیل بابر کچ میں فورسز پر ہونے والے بم دھماکے میں ایک اہلکار ہلاک، دو زخمی ہوئے ہیں۔

تاہم آج ہونے والے دونوں حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔