تیرہ نومبر یوم شہداء پر یادگاری ریفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا – بی این ایم

149

بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ 13 نومبر کو یوم شہدا کی مناسبت سے بلوچستان سمیت جنوبی کوریا، برطانیہ، یونان، جرمنی اور دیگر ممالک میں مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔

ترجمان نے کہا کہ شہدائے بلوچستان کی یاد میں بلوچستان اور بیرون ممالک یادگاری ریفرنسز کا انعقاد اور موم بتیاں جلاکر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا جنہوں نے بلوچستان کی آزادی اور بلوچ قوم کی باوقار اور روشن مستقبل کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

انہوں نے کہا آج قومی مسئلہ، بلوچ قومی تحریک آزادی بلوچستان کے سرحدوں سے نکل کر عالمی سطح پر اپنی حیثیت منواچکی ہے۔ عالمی فورمز پر بلوچ قومی مسئلہ پر بات ہوتی ہے تو یہ بلوچ شہدا کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ ہرسال تیرہ نومبر کو یوم شہداء کے موقع پر ہم تجدید عہدکرتے ہیں کہ شہداء کے مشن کی تکمیل ہماری اولین مقصد ہے اور یہ مشن صرف اور صرف بلوچ قومی آزادی ہے جس کاحصول جہد مسلسل کے ساتھ ممکن ہے اور بلوچ قوم نے سات دہائیوں سے تسلسل کے ساتھ مزاحمت کرکے اس کا ثبوت فراہم کیا ہے۔