ایران: حکام نے دوزاپ سینٹرل جیل میں تین بلوچوں کو پھانسی دے دی

320

رسانک کے مطابق 13 نومبر کو دوزاپ سینٹرل جیل میں قید تین شہریوں کو جیل حکام نے پھانسی دے دی تھی۔

پھانسی پانے والے قیدیوں کی شناخت دوزاپ کے علاقے شیرآباد سے “سعد اللہ خرکوہی”، “عبید اللہ خرکوہی” اور “محبوب رخشانی” کے نام سے ہوئی ہے۔ سعد اللہ اور عبید اللہ بھائی تھے۔ ان تینوں کو منشیات سے متعلق جرائم پر پھانسی دی گئی۔

اس سال کے آغاز سے اب تک اسلامی جمہوریہ ایران کی جیلوں میں کم از کم 51 بلوچوں کو پھانسی دی جاچکی ہے۔

اطلاعات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت کی جیلوں میں بہت سے پھانسیاں خفیہ طور پر اور میڈیا کی کوریج کے بغیر دی جاتی ہیں۔