تنظیم کے ساتھی کو شہید کرنے والے دو ریاستی ایجنٹوں کی شناخت ہوگئی ہے ۔ بیبگر بلوچ
بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ کامریڈ یونس داؤد عرف کامریڈ میراس ولد مُلا داؤد سکنہ دشت زرین بُگ کو گزشتہ دنوں مغربی بلوچستان کے ساحلی شہر چابہار میں دو پاکستانی ایجنٹوں کے ذریعے شہید کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کامریڈ یونس داؤد 2012 سے تنظیم کے پلیٹ فارم سے قومی آزادی کے مسلح جنگ سے وابستہ تھے۔ کامریڈ یونس بلوچ بلوچی کے ایک اچھے شاعر اور لکھاری تھے، وہ تنظیم کے سوشل میڈیا ٹیم کے ایک فعال رکن تھے۔ تنظیم ان کی مستقل مزاجی اور انمول کردار پر انہیں خراج عقیدت اور سرخ سلام پیش کرتی ہے اور عہد کرتی ہے کہ وطن کی آزادی کی خاطر شہیدوں کے بہتے لہو کی آبیاری کیلئے بلوچ وطن کو قابض پاکستان کیلئے جہنم بنا دیگی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ کامریڈ یونس کو ساحلی شہر گوادر سے بلوچ دوست کے شکل میں آنے والے دو ریاستی ایجنٹوں فہد ولد واجد، حفیظ ولد واجد نے دھوکے سے شہید کیا اور فوجی مدد سے گوادر میں فرار ہوگئے۔ ہم گوادر کے باشعور عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ ان ایجنٹوں کی سوشل بائیکاٹ کریں جنہوں نے چند پیسوں کے لالچ میں بلوچ وطن کے ایک عظیم فرزند کو شہید کیا۔ تنظیم جلد ان ایجنٹوں کو عبرت کا نشانہ بنائیگی