بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں بیٹے نے فائرنگ کرکے اپنی والدہ کو قتل کردیا، بعد میں فائرنگ کرکے خود کی بھی جان لی۔
فائرنگ کا واقعہ ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں پیش آیا ہے۔
لیویز کے مطابق بیٹے نے پہلے فائرنگ کرکے والدہ کو قتل کیا جبکہ بعدازاں خود پہ فائرنگ کرکے اپنی بھی جان لے لی۔
تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے جبکہ لاشوں کو لیویز اہلکاروں نے رورل ہیلتھ سنٹر شاہرگ منتقل کردیا ہے۔