کیچ: مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

366

بلوچستان کے ضلع کیچ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک نوجوان کو ہلاک کردیا ہے۔ ہلاک نوجوان کی شناخت سہیل کے نام سے ہوئی ہے جو ماضی میں پروم اور اس وقت بلیدہ میں رہائش تھے ۔

خیال مذکور نوجوان کو فورسز نے 10 جون 2016 کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا تھا اور 16 جنوری 2020 کو طویل گمشدگی کے بعد بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا تھا۔

تاہم آج پیش آنے والے واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔