کیچ: فورسز کی چیک پوسٹ پر ہینڈ گرنیڈ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ۔ بی آر اے

345

حملے میں ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ بیبگر بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ گذشتہ شام 7 بجے ہمارے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے تمپ پل آباد میں قابض فورسز کی چوکی پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کر کے ایک اہلکار کو ہلاک اور ایک کو زخمی کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ حملے کے بعد شکست خوردہ فورسز نے علاقے کو گیرے میں لیکر عام آبادیوں پر سرچ آپریشن کا آغاز کرکے لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری اس طرح کی کاروائیاں آزاد وطن کی قیام تک جاری رہینگے۔