کوئٹہ/کیچ: فائرنگ اور دیگر واقعات میں دو افراد ہلاک

205
File Photo

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ اور ضلع کیچ میں دو مختلف واقعات میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جن فائرنگ اور دیگر نوعیت کے واقعات کے شامل ہیں۔

کوئٹہ میں سبی روڈ کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے جسکی شناخت محمد اختر ولد محمد اقبال سکنہ ڈھاڈر کے نام سے ہوئی ہے۔ تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔

ادھر ضلع کیچ کے تحصیل تمپ سے اطلاعات ہیں کہ کوھاڈ سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے جسکی شناخت دیدگ ولد احمد علی عرف بابا سکنہ کونشقلات کے نام سے ہوئی ہے۔

لیویز کے مطابق لاش تحویل میں لے کر ضابطہ کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔

لیویز کا مزید کہنا ہے کہ مذکورہ شخص دو روز سے لاپتہ تھا جسکی دماغی توازن بھی ٹھیک نہیں تھی اور ڈھونڈنے پہ اس کی لاش برآمد ہوئی ہے۔