کوئٹہ:دستی بم حملہ، ایک شخص زخمی

321

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں پیر کی شب ایک دستی بم حملے میں ایک شخص زخمی ہوگیا –

تفصیلات کے مطابق چمن ہاؤسنگ سکیم میں واقعہ ایک حجام کی دکان پر نامعلوم افراد نے دستی بم حملہ کیا، جس کی وجہ سے اسد اللہ کھوسہ نامی شخص شدید زخمی ہو گئے –

زخمی کو طبی امداد دینے کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دھماکہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سخت چیکنگ شروع کر دی –

دھماکے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے –