کوئٹہ: بلوچ لاپتہ کی بازیابی کیلئے وی ایم پی کا احتجاج جاری

138

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے آج احتجاجی کیمپ سے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے میں آپ سب لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ آپ لوگوں نے میرے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بلوچ فرزندوں، بلوچستان سمیت دنیا بھر سے جن جن لوگوں نے میرے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا انکی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ ایک ایک کرکے انکا نام نہیں لے سکتا۔

انہوں نے مزید کہا آپ لوگ روزانہ کی بنیاد پر دیکھ رہے ہیں کہ فوجی آپریشن اور بلوچوں کی اغواء کرنے کی عمل میں شدت سے تیزی آرہی ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر درجنوں فرزند اغواکیے جارہے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا ریاستی پالیسی کے تحت بچوں سمیت بلوچ عوام کو پاکستانی فورسز براہ راست نشانہ بنا رہے ہیں۔ اسی پالیسی کے تحت گذشتہ دنوں ہوشاپ میں بچوں کو نشانہ بنایا جبکہ اس سے قبل تاج بی بی نامی خاتون فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا میرا یہ پیغام بلوچوں سمیت دنیا بھر کے انسانی حقوق کے کارکنوں کے لیے ہیکہ لاپتہ افرد کے معاملے میں زیادہ سے زیادہ موثر آواز اٹھائیں۔