چمن بارڈر بندش کے خلاف عوام سراپا احتجاج

236

چمن پاکستان افغانستان بارڈر کو گذشتہ 12 دنوں سے تجارت اور پیدل آمدورفت کے لئے بند رکھنے کے خلاف عوام کا احتجاج، بارڈر کاروبار سے جڑے محنت کشوں، سماجی، تاجر تنظیموں، سیاسی جماعتوں، لغڑی یونین کی جانب سے ایک ریلی نکالی گئی۔

ریلی کے شرکاء نے چمن مال روڈ پر مارچ کیا۔ افغان طالبان اور پاکستان آرمی سے بارڈت فوری طور کھولنے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے ضلع چمن ضلعی کمپلیکس کے سامنے دھرنا دیا اور پاکستان افغان سرحد سے رکاوٹیں ہٹانے اور سرحد کھولنے کیلئے فوری مذاکرات کا مطالبہ بھی کیا۔

ریلی میں شریک مظاہرین کا کہنا تھا کہ سرحد کے دونوں جانب آباد ہزاروں افراد معاشی بحران میں اس وقت مبتلا ہیں اور ہزاروں افراد پاکستان افغانستان بارڈر باب دوستی کے دونوں جانب محصور ہے۔

ریلی میں شریک مظاہرین نے کہا کہ افغان طالبان کا پندرہ نکاتی مطالبہ جو بارڈر کھولنے کے حوالے سے پاکستان کو پیش کئے گئے ہیں وہ ہمارے بھی مطالبات ہیں۔ اس پر عمل درآمد کیا جائے۔