پنجگور میں مادر اینڈ چائلڈ ہیلتھ ویک کا انعقاد

274

پنجگور نیشنل پروگرام محکمہ صحت کے زیر اہتمام بچے اور ماں کی ہفتہ صحت مہم کے حوالے سے واک اور پروگرام کا انعقاد کیاگیا۔

واک کی قیادت نیشنل پروگرام کے ڈسٹرکٹ کوارڈینٹر ڈاکٹر عبدالغفوربلوچ ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر شبیر احمد ملازئی ڈی ایس وی حبیب اللہ بلوچ نے کی اس موقعے پراکاؤنٹ سپروائزر الطاف حسین اور ریاض احمد بھی موجود تھے۔

مادر اینڈ چائلڈ ہیلتھ ویک کے سلسلے میں نیشنل پروگرام کے تحت ہیلتھ سپروائزر کے ساتھ میٹنگ بھی ہوئی ان کو ہدایت کی گئی کہ وہ ورکرز کو گھر گھر بھیج کر اینٹی ورم ٹیبلٹ دو سال سے پانچ سال تک کے عمر کے بچوں کو جاکر دیں مہم کے دوران بچوں اور ماؤں کے ویکسینیشن کارڈ بھی چیک کریں آیا انکو ٹیکے لگے ہیں کہ نہیں۔

نیشنل پروگرام کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عبدالغغور بلوچ نے کہا کہ ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے ہفتہ وار مہم پیر 18اکتوبر سے شروع ہوکر 23 اکتوبر تک جاری رہے گا اور ہیلتھ ورکر ڈور ٹو ڈور جاکر مہم کا حصہ بنیں گی اوراس دوران ویکسینیشن سے رہ جانے والے بچے ماؤں کو ویکسینیشن بھی کیاجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہیلتھ سپروائزر کو تاکید کی ہے کہ وہ حفظان صحت کے حوالے سے لوگوں کو آگاہی دلانے میں بھی اپنا کردار ادا کریں۔