پنجگور: فورسز کا چھاپہ، گھروں میں توڑ پھوڑ

234

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں کل رات فورسز نے گھروں پر چھاپہ مارکر توڑ پھوڑ کرکے گھروں سے قیمتی سامان کا صفایا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کل رات پنجگور کے تحصیل پروم ریش پیش میں پاکستانی فورسز نے خان جان اور دیگر لوگوں کے گھروں پر چھاپہ مارکر گھروں میں توڑ پھوڑ کرکے گھروں سے قیمتی سامان کا صفایا کردیا۔

خاندانی ذرائع نے دی بلوچستان پوسٹ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کل رات گئے فورسز نے مقامی ڈیتھ اسکواڈ کے ہمراہ خان جان اور دیگر رشتہ داروں کے گھروں پر چھاپہ مارکر گھروں میں موجود خواتین و بچوں شدید ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا۔

خیال رہے کہ مذکورہ گھر بلوچی زبان کے نوجوان و انقلابی شاعر فضل شیر کے بڑے بھائی خان جان کا ہیں۔ خان جان کو فورسز نے پہلے حراست میں لے کر طویل عرصہ تک لاپتہ رکھا جبکہ بازیابی کے بعد نامعلوم افراد نے 23 مئی 2021 کو پنجگور بازار میں ایک رشتہ دار علی کے ہمراہ فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔

بلوچستان میں اکثر بلوچ جہد کاروں کے اہلخانہ کو لاپتہ یا ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے ماردیا جاتا ہے جہاں قوم پرست حلقے اس کیلئے اجتماعی سزا کی اصطلاح استعمال کرتے ہیں اور وہ ان کارائیوں کا الزام ریاستی اداروں پر عائد کرتے ہیں۔