بلوچستان کے پنجگور میں مسلح افراد نے ایک کو اغواء کرنے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔
یہ واقعات پنجگور کے علاقے گرمکان اور سوردو میں پیش آیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے گرمکان میں گاڑی سوارمسلح افراد نےمسلم ولد محمدجان سکنہ گرمکان کو مہمان خانے میں گھس کر اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔
پنجگور میں چوبیس گھنٹے کے دورانیہ میں یہ اس نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے۔ اس قبل گذشتہ روز دن دھاڑے رخشان فوٹو اسٹیشن کے مالک نجیب کو گاڑی سوار نے اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔
تاہم گذشتہ روز اغواء ہونے والے شخص کے بارے میں پنجگور پولیس کے آفیسر کیپٹن (ر) زوہیب محسن کا کہنا یے کہ مذکورہ شخص بعدازاں بازیاب ہوگئے ہیں جبکہ اغواء کاروں کی گرفتاری یا شناخت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب مذکورہ آفیسر نے نہیں دیا۔
پنجگور میں حالیہ کچھ وقتوں سے حالت انتہائی گھمبیر صورتحال اختیار کرچکے ہیں دن دھاڑے چوری اور رہزنی عام ہوچکی ہے۔
اسی طرح آج پنجگور کے علاقے سوردو میں نامعلوم مسلح گاڑی سواروں نے احمد جان ولد عبداللہ موبائل فون ڈیلر سے لاکھوں کے موبائل گن پوائنٹ پر چھین کر باآسانی فرار ہوگئے۔
پنجگور سمیت بلوچستان بھر میں فورسز نے سینکڑوں مسلح جھتے تشکیل دی ہوئی ہے جن کے بارے میں قوم پرست حلقے الزام عائد کرتے ہیں فورسز نے بلوچ تحریک کو کاؤنٹر کرنے کے لئے ان گروہ کو مکمل چوٹ دی ہوئی جو لوگوں کو قتل اور لاپتہ کرنے کے علاوہ مختلف سماجی برائیوں میں ملوث ہیں۔