پسنی سے نوجوان شاعر فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

299

بلوچستان کے ساحلی علاقے پسنی سے پاکستانی فورسز نے بلوچی زبان کے شاعر کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

حراست بعد لاپتہ ہونے والے نوجوان شاعر کی شناخت اظہر نور ولد خدابخش کے نام سے ہوئی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ نوجوان کو فورسز نے دو روز قبل رات گئے گھر پر چھاپہ مارکر حراست میں لیا تھا جو تاحال لاپتہ ہیں۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا ناختم ہونے والا سلسلہ بدستور جاری ہے قوم پرستوں حلقوں کے مطابق لاپتہ ہونے والوں میں اکثریت نوجوانوں اور طالب علموں کی ہے۔