ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی 

137

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میچ میں جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی ۔

جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے لینڈل سمنز 16، ایون لوئس 56،نکولس پورن اور کرس گیل 12،12رنز بنا کر ، کیرن پولارڈ 26، آندرے رسل 5، شمرون ہیٹمر ایک اور ہائیڈن وائش بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے ۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے پریٹو ریس نے 3،مہاراج نے دو جبکہ ربادا اور نورجے نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی ۔ اس طرح ویسٹ انڈیز نے 143رنز بنائے ۔

جواب میں جنوبی افریقہ کی جانب سے اوپنر تمبا دو اور ریزہ ہینڈرکس 39رنز پر آوٹ ہوئے ۔ ان کے بعد آنے والے وین ڈر ڈوسن نے 43جبکہ مارکم 51رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے ۔