ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: نیدرلینڈز کو آئرلینڈ کے سامنے شکست کا سامنا

203

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ کے دوسرے روز نیدرلینڈز اور آئرلینڈ کے درمیان میچ کھیلا گیا۔ میچ میں آئرلینڈ کے باؤلر کرٹس کیمفر نے 4 گیندوں پر نیدرلینڈ کے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر دیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پہلی ہیٹ ٹرک کرلی۔ آئر لینڈ کے باؤلر نے 4 گیندوں پر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

ابو ظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر آئرلینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو زیادہ سودمند ثابت نہ ہوا۔

آئر لینڈ کے کرٹس چیمبر نے میچ کے 10 ویں اوور میں ناصرف ٹورنامنٹ کی پہلی ہیٹ ٹرک کی بلکہ 4 گیندوں پر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

کرٹس چیمپر نے 10 ویں اوور کی دوسری گیند پر پہلے ایکرمین کو آؤٹ کیا پھر اگلی دو گیندوں پر ٹین ڈوس ہیٹ اور اسکاٹ ایڈورڈز کو آؤٹ کر کے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

نیدر لینڈز کے کپتان پیٹر سیلر کا کہنا تھا کہ وکٹ کافی اچھی ہے اس لیے وہ پہلے بیٹنگ کرکے اچھا اسکور کرنا چاہتے ہیں تاکہ مخالف ٹیم پر دباؤ بڑھایا جا سکے۔