ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: نمیبیا کو افغانستان کے سامنے شکست

201

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افغانستان نے نمیبیا کو 62 رنز سے شکست دے دی۔

ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے نمیبیا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔

افغانستان کی جانب سے محمد شہزاد نے 45 اور حضرت اللہ زازئی نے 33 رنزبنائے جب کہ محمد نبی نے ناقابل شکست 32 رنز اور اصغرافغان نے 31 رنز بنائے۔

نمیبیا کی جانب سے جوبین نے 2 اور اسمت نے1 وکٹ حاصل کی ۔

161 رنز کے جواب میں نمیبیا مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر صرف 98 رنز ہی بناسکی۔

میچ کے بہترین کھلاڑی نوین الحق قرار پائے، نوین الحق نے اپنا ایوارڈ اصغر افغان کو پیش کیا جو اپنا آخری میچ کھیل رہے تھے۔

خیال رہےکہ افغان کرکٹر اصغر افغان نے گذشتہ روز ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا جس کے بعد آج وہ اپنا آخری انٹرنیشنل میچ کھیل رہے ہیں۔

اپنے کیریئر کا آخری میچ کھیلنے والے اصغر افغان نے 23 گیندوں پر 31 رنز بنائے۔

دوسرے اور اہم مقابلے میں بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی۔