وزیراعلیٰ بلوچستان نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا، لیاقت شاہوانی کی تردید

405
File Photo

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے تحریک عدم اعتماد سے قبل ہی اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض اراکین اور اپوزیشن کی جانب سے وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تھی جس پر رائے شماری 25 اکتوبر کو ہونا تھا۔

تاہم وزیراعلیٰ بلوچستان نے تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری سے قبل ہی اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے اور یہ استعفیٰ گورنر بلوچستان آغا ظہور کو ارسال کر دیا ہے۔

دریں اثناء بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے استعفیٰ نہیں دیا ہے اور بدستور وزیر اعلیٰ ہیں –