نہتے بلوچ بچوں اور خواتین پر مظالم نظر انداز نہیں کر سکتے – بشیر زیب بلوچ

382

بلوچستان میں سرگرم مسلح آزادی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کے سربراہ بشیر زیب بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ بقول جنرل اسلم بلوچ “ اب یہ دشمن پر منحصر ہے کہ وہ اس جنگ کا رخ کس طرف موڑنا چاہتا ہے۔

بشیر زیب بلوچ نے کہا کہ آج دشمن اس حد تک گراوٹ کا شکار ہوچکا ہے کہ ہمارے نہتے خواتین و بچوں کو نشانہ بنارہا ہے۔ کیا وہ یہ سوچتے ہیں کہ ہم ایسے مظالم کو نظر انداز کردیں گے؟

انہوں نے کہا کہ یا دشمن اس خوش فہمی کا شکار ہے کہ ایسے نیچ حرکات، منزل کی جانب پیشقدمی سے ہمیں روک دیں گی؟ ایسا سوچنا دشمن کی کم فہمی ہے کیونکہ ہم اپنے لوگوں پر ڈھائے ایک ایک ظلم کا حساب سود سمیت لیں گے۔

بشیر زیب بلوچ نے مزید کہا کہ ہم اپنے اشکبار ماؤں اور بہنوں کو ہرگز فراموش نہیں کرسکتے۔

بی ایل اے سربراہ نے اپنے خیالات کا اظہار ایسے موقع پر کیا جب ہوشاپ واقعے میں جانبحق بچوں کو تدفین دو روز قبل کوئٹہ کے نواح میں واقع شہدائے بلوچستان قبرستان میں کی گئی۔