مستونگ: پانچ سال قبل جبری گمشدگی کا شکار ہونے والا نوجوان بازیاب

363

بلوچستان کے ضلع مستونگ سے لاپتہ ہونے نے والا ایک نوجوان بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا –

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات 30 اکتوبر 2016 کو پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا شکار ہونے والا نوجوان شیر آتش بلوچ آج بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا۔

شیر آتش بلوچ کے لواحقین نے انکی بازیابی کا تصدیق کی ہے۔

جبکہ گذشتہ شب ضلع مستونگ سے پنچ مہینے قبل لاپتہ ہونے والے نوجوان جواد بنگلزئی بھی بازیاب ہوئے تھے –

خیال رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا مسئلہ انتہائی سنگین ہے اور انسانی حقوق کی تنظیمیں تشویش کا اظہار کرچکی ہیں۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں طویل عرصے تک جبری گمشدگی کے شکار کئی نوجوان شدید جسمانی کمزوری اور یاداشت کھوجانے کے بعد بازیاب ہوتے ہیں۔

بلوچستان میں لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے سرگرم تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز لاپتہ افراد کی بازیابی خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلہ کو جاری ہونا چاہیے اور حکومت تمام لاپتہ افراد کو بازیاب کرے –