مراد بلوچ کو وطن کی آزادی،اور ثابت قدمی پر خراج عقیدت اور سرخ سلام پیش کرتے ہیں ۔ بی آر اے

402

مراد بلوچ 2017 سے بی آر اے کے پلیٹ فارم سے قومی آزادی کی جنگ میں شریک تھے۔ وہ ایک بہادر اور نڈر سپوت تھے ۔ بیبگر بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ گذشتہ دنوں پروم حق آباد میں ایم آئی اور ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں کے حملے میں تنظیم کا سرمچار ورنا مراد عرف ہلال ولد عبدوست سکنہ تمپ کلاہو شہید ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ مراد جان گذشتہ چار سال سے تنظیم کے پلیٹ فارم سے قومی آزادی کی مسلح پلیٹ فارم سے دشمن کے خلاف سرگرم عمل تھے۔ انھوں نے دشت تمپ زامران اور پروم میں دشمن کے خلاف اہم آپریشنوں میں حصہ لیا، کم عمری کے باوجود وہ ایک بے باک اور بہادر سرمچار تھے۔

بیبگر بلوچ نے کہا کہ قومی آزادی کے مسلح جنگ میں شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہونے پر تنظیم مراد بلوچ کو خراج عقیدت اور سرخ سلام پیش کرتی ہے اور ہم عہد کرتے ہیں کہ قومی آزادی تک قابض کے خلاف قربانیوں کا تسلسل جاری رہیگا۔