قلات: فورسز چوکی پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – یو بی اے

282

یونائٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں قلات میں فورسز چوکی پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

یو بی اے ترجمان نے بتایا کہ گذشتہ شب سرمچاروں نے قلات کے علاقے کوہنگ مین روڈ پر پاکستانی فوج کے چوکی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا-

مرید بلوچ نے کہا کہ حملے میں پاکستانی فورسز کے ایک اہلکار ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فورسز کے خلاف ہمارے تنظیم کی کاروائیاں بلوچستان کے مکمل آزادی تک جاری رہینگی۔