طوفان گلاب کا رخ اب کراچی اور سندھ کے جنوبی علاقوں سے مڑ کر مغرب سے شمال مغرب کی طرف یعنی اب اس طوفان کا رخ بلوچستان کی طرف مڑ گیا ہے۔
اس سے سندھ میں سمندری طوفان اور موسلا دھار بارش کے امکانات کم ہو گئے ہیں تاہم خطرہ ٹلنے کے باوجود محکمہ موسمیات نے کراچی میں جمعے کو کہیں کہیں معتدل اور تیز بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں تاحال شدید بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے کیونکہ ڈیپ ڈپریشن جنوب مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے۔
خراب موسم کی پیشگوئی کے بعد کراچی کے سمندر میں نہانے پر بھی پانچ اکتوبر تک پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ جمعے کو شہر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
صوبہ سندھ میں تمام تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں۔ کراچی یونیورسٹی میں امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں اور ہنگامی صورتحال سے نمنٹے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان کے ساحلی علاقے حالیہ برسوں میں ہونے والی بارشوں کے سبب بار بار اچانک آنے والے سیلابی ریلوں سے متاثر ہو رہے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چھ گھنٹوں میں یہ ڈپریشن سائیکلون جیسے طوفان میں بدل جائے گا اور یہ مغرب شمال کی طرف مکران کوسٹ کش رخ اختیار کر سکتا ہے۔
کراچی سے 160 کلو میٹر دوری پر گذشتہ بارہ گھنٹوں میں اس گہرے ڈپریشن میں بدلتے طوفان نے پندرہ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے نئی سمت اختیار کرلی