شہیدشیہک عرف ناکو تلانگ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،بی ایل ایف

520

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے شہید شیہک عرف ناکو تلانگ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ساتھی سمیت پانچ اکتوبر کو دوپہر دو بجے انجیر کان کلبر کے پہاڑی سلسلے ناگ میں معمول کی گشت پر تھے کہ پہلے سے گھات لگائے ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکاروں نے ان پر فائر کھول دیا۔ اس طرح ایک طویل اور خون ریز جھڑپ شروع ہوئی، جس میں سرمچار سیکنڈ لیفٹینٹ شیہک عرف ناکو تلانگ ولد دلجان سکنہ تمپ سرنکن بہادری سے لڑتے ہوئے اپنے ساتھیوں کو دشمن کے گھیراؤ سے نکالنے میں کامیاب ہوئے اور خود بلوچ سرزمین کی دفاع کی جنگ لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔ اس دوران ڈیتھ اسکواڈ کی مدد کیلئے پاکستانی آرمی بھی پہنچ گئی تھی۔

ترجمان نے کہا کہ شہید شیہک بلوچ 2013 سے بی ایل ایف کے پلیٹ فارم سے آزادی کے لئے مسلح جدوجہد میں برسرپیکار تھے۔ وہ انتہائی بہادر، اور ایک باشعور انقلابی نوجوان شاعر بھی تھے۔ وہ تمپ، دشت، بالگتر، بلیدہ اور زامران کے محاذوں پر خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں۔ اپنی قابلیت، خلوص، اور انتھک محنت سے وہ سیکنڈ لیفٹینٹ کے منصب پر فائز ہو چکے تھے۔ ہم انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ شہدا کا مشن بلوچستان کی آزادی کی جدوجہد جاری رہے گی۔