سندھ: ریلوے لائن پہ دھماکہ، ایس آر اے نے ذمہ داری قبول کر لی

434

سندھ کے شہر نوابشاہ کے قریب پاکستان ریلوے لائن کو نامعلوم مسلح افراد نے بارودی مواد سے تباہ کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق سکھر سے موصول ہونے والے رپورٹس کے مطابق نوابشاہ کے قریب ریلوے پٹڑی کو مسلح افراد نے دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ہے۔

ریلوے ایس پی کے مطابق دھماکے کے بعد متعلقہ حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور بم ڈسپوزل کے عملے کو طلب کرکے علاقے کو کلیئر قرار دے دیا جس کے بعد سے پٹڑی کی مرمت کا شروع کر دیا گیا۔

دوسری جانب سندھودیش روولیوشنری آرمی کے ترجمان سوڈھو سندھی نے میڈیا کو جاری کردہ مختصر بیان میں کہا کہ گذشتہ شب کوٹ لالو (ضلع خیرپورمیرس) میں پنجاب جانے والے ریلوے ٹریک کو ہمارے جہدکاروں نے تباہ کیا جس کی ذمہ داری ہماری تنظیم قبول کرتی ہے۔

سوڈھو سندھی نے مزید کہا کہ ہم پنجاب سامراج کو خبردار کرتے ہیں ہے کہ وہ سندھ کی زمین سے قبضہ ختم کرکے نکل جائے۔

ترجمان نے آخر میں اپنے عزم کا اعادہ کیا کہ سندھ کی مکمل آزادی تک ایس آر اے کی مزاحمتی جدوجہد جاری ہے گا۔