سبی میں پاکستان فوج کی پیش قدمی، آپریشن کا خدشہ

542

بلوچستان کے ضلع سبی میں پاکستان فوج کی بڑی تعداد میں پیش قدمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے باعث کاہان اور گردنواح میں فوجی آپریشن کے خدشے کا اظہار کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب مشکے میں فوجی آپریشن کی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ سبی کے علاقے لہڑی میں گزی اور کیرے کے علاقوں میں گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو دیکھا گیا ہے جبکہ سبی شہر میں گن شپ اور دیگر ہیلی کاپٹر پہنچ چکے ہیں۔

تاہم حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔

دریں اثناء مشکے کے مغربی پہاڑوں سلسلوں میں فوجی آپریشن کی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔ علاقائی ذرائع کے مطابق اسپیت کوہ اور زنگ کے علاقوں میں فوجی آپریشن کی جارہی ہے تاہم کسی قسم کی جانی اور مالی نقصانات کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں مل سکی ہے۔