دشت فوجی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

326

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ضلع کیچ میں پاکستانی فوج کی چوکی پر حملہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ کل شام دشت کے علاقے چوٹ میں موبائل فون زونگ کی ٹاور کی حفاظت کیلئے قائم کی گئی چوکی کو سرمچاروں نے راکٹ اور خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ چوکی کے اندر راکٹ گرنے سے قابض فوج کے دو اہلکار ہلاک اور دوسرے زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ موبائل فون ٹاور چین پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) منصوبے کیلئے تعمیر کی گئی روڈ پر موجود ہے۔ اس ٹاور پر سرمچاروں نے پہلے حملہ کرکے مشینری و دیگر سامانوں کو جلایا تھا، جس کے بعد اس کی حفاظت کیلئے وہاں ایک فوجی چوکی قائم کی گئی ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔