خضدار میں قابض پاکستانی فوج پر دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں- بی ایل اے

364


بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے گذشتہ رات خضدار میں پاکستانی فورسز پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

جیئند بلوچ نے بیان میں کہا کہ سرمچاروں نے منگل کے روز خضدار شہر میں ڈی آئی جی آفس کے سامنے قائم قابض پاکستانی فوج کے پوسٹ کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ حملے میں پوسٹ کے اندر موجود فرنٹیئر کور کے قلات اسکاوٹس کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے۔ حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بی ایل اے قبول کرتی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے حملے آزاد وطن کے حصول تک جاری رہینگے۔