بلوچستان کے ضلع خضدار کے تحصیل وڈھ کے علاقے بیلار میں خسرہ وباء کی وجہ سے ایک بچی ہلاک ہوئی –
علاقی ذرائع کے مطابق کئی دیگر بچے شدید متاثر ہوچکے ہیں اگر بروقت کارروائی نہیں کی گئی تو ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے –
علاقی لوگوں نے حکومت بلوچستان سے محکمہ صحت اور طبی امداد کی ٹیمیں بھیجنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دیگر متاثرہ بچوں کی زندگیاں بچائی جائیں –
محکمہ صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بیماری خشک سالی اور علاقے میں بارشیں نہ ہونے کے باعث ہر وقت اُڑتی ہوئی گرد و غبار سے پیدا ہوتی ہے جو کمزور اور حساس بچوں کو سب سے پہلے نشانہ بناتی ہے۔