بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ 15 اکتوبر کو مغربی بلوچستان میں آئی ایس آئی کے کرایہ کے ایجنٹوں نے فائرنگ کر کے تنظیم کے ساتھی سرمچار حاصل عرف اکبر ولد باغی پھلان سکنہ جھاو آواران کو شہید کر دیا،
انہوں نے کہا کہ شھید حاصل نے 2014 کو ساتھی تنظیم بی ایل ایف کے پلیٹ فارم سے وطن کی دفاع میں مسلح جدوجہد کا آغاز کیا تھا، 2018 میں جھاؤ کے علاقے شند کور میں دشمن کے ساتھ ایک مقابلے میں وہ شدید زخمی ہوگئے تھے دشمن کے ساتھ اس جنگ میں ان کے چار ساتھی شہید ہوگئے تھے،
انہوں نے مزید کہا کہ 2019 سے شہید حاصل بی آر اے کے پلیٹ فارم پر نہایت ایمانداری اور مخلصی کے ساتھ قومی آزادی کے جنگ میں متحرک رہے۔ تنظیم ان کو عظیم قربانی پر خراج عقیدت اور سرخ سلام پیش کرتی ہے۔ وہ بلوچ وطن کے ایک بہادر سپوت تھے۔ ہم عہد کرتے ہیں کہ ریاستی کرایہ کے ایجنٹوں کے خلاف بلوچ کی زمین تنگ کردیں گے۔
بیبگر بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کی آزادی تک قابض دشمن کے خلاف قُربانیوں کا تسلسل جاری رہے گا۔