بولان میں فوجی آپریشن جاری، ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ

723

بلوچستان کے علاقے بولان میں پاکستان فوج کی جانب سےچوتھے روز بھی فوجی آپریشن کی جارہی ہے۔ جس میں مسلسل گن شپ ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ اور بمباری کی جارہی ہے۔

آپریشن کا آغاز گذشتہ دنوں کیا گیا جس کو وسعت دیتے ہوئے بزگر، الیکسر، چلڑی، بوک، انجیر گمبدی، ہُچ کمان، درہ، چُٹوک، گھڑانگ اور گردنواح تک پھیلا دیا گیا ہے۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ فوجی آپریشن میں دس کے قریب ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں جن میں گن شپ ہیلی کاپٹر شامل ہیں جبکہ فوج کے کمانڈوز کو اتارا جاچکا ہے جنہیں ہیلی کاپٹروں کے ذریعے رسد پہنچائی جارہی ہے۔

علاوہ ازیں مذکورہ علاقوں کو جانے والی راستوں پر فوج کی بڑی تعداد موجود ہیں۔ مقامی افراد کو آنے اور جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

سرکاری حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے جبکہ علاقے میں مواصلاتی نظام کی بندش کے باعث جانی اور مالی نقصانات کے حوالے سے خبروں تک بروقت رسائی نہیں ہو پارہی ہے۔