بولان اور ہرنائی سے متصل علاقوں میں پاکستان فوج کی پیش قدمی، آپریشن کا خدشہ

424

بلوچستان کے علاقے بولان اور ہرنائی کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز کی بڑی نفری طلب، آپریشن کا خدشہ، مقامی لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں ہرنائی، شاہرگ، مچھ میں منگل کے روز پاکستانی فوج کی بڑی نفری کی آمد اور نقل و حرکت دیکھنے میں آئی ہے۔

مقامی لوگوں نے آپریشن کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ فوج کی بڑی تعداد میں جمع ہونا ایک خونی آپریشن کا عندیہ ہے –

ذرائع کے مطابق فورسز کی درجنوں گاڑیاں علاقوں میں پہنچ گئے ہیں اور راستوں کی ناکہ بندی کی بھی اطلاعات ہیں۔

مقامی لوگوں کے مطابق ایک بار پھر ہمیں اپنے گھر بار اور مال مویشیوں کو کھونے کا ڈر ہے –

خیال رہے کہ مذکورہ علاقے ہر وقت آپریشنوں کی زد میں ہوتے ہیں جہاں سے فورسز کے ہاتھوں مختلف اوقات میں مختلف مقامات سے درجنوں افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کرنے اور کئی افراد کو دوران آپریشن قتل کے واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔

حکام نے آج ہونے آپریشن کے حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات میڈیا کو فراہم نہیں کئے ہیں۔