بلوچستان کو انصاف دو اشتہار شئر کرنے پر مریم نواز پر پاکستان میں شدید تنقید

357

گذشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو ٹوئٹ کرنے پر پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر و سابق وزیر اعظم پاکستان کی بیٹی مریم نواز شدید تنقید کی زد میں ہے۔

مریم نواز نے گذشتہ روز ایک ویڈیو ٹوئٹ کی تھی جس پر انہوں نے لکھا تھا کہ جسٹس فار بلوچستان، جسے بعد میں مریم نواز نے ڈلیٹ کردی تھی۔

اس ٹوئیٹ کے بعد پاکستانی موجودہ حکومت پی ٹی آئی نے اس ٹوئٹ کی ایک اسکرین رکارڈنگ ٹوئٹر پر شئر کرتے ہوئے مریم نواز کو ہندوستانی پروپگنڈہ کو تقویت دینے کا الزام لگایا ہے۔

پی ٹی آئی ٹوئٹر سے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا گیا تھا کہ یہ ٹویٹ انتہائی شرمناک ہے حتیٰ کہ مریم صفدر کے اپنے گھٹیا معیار سے بھی زیادہ جس کے بعد کئی حکومتی وزراء نے اس ویڈیو کو شئر کرنے پر مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بنایا –

مریم نواز کے اس ٹوئٹ کے بعد گزشتہ رات #MaryamOnIndianAgenda کا ٹرینڈ پاکستان میں ٹرینڈ چلتا رہا جس پر کچھ ہی گھنٹوں میں بیس ہزار سے زائد ٹوئٹ کئے گئے –

اس حوالے سے پاکستانی وزیر اعظم کے سابق مشیر زلفی بخاری نے ٹوئٹر پر لکھا ہے سیاست ایک طرف، بلکل کسی کو حق نہیں ہے کہ وہ بلوچستان کے بارے میں ہماری قومی ہم آہنگی اور جذبات پر سوال اٹھائے۔ مریم نواز نے جو کیا وہ اتفاق نہیں در اصل پورا خاندان بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے لکھا ‏اندازہ کریں ان محترمہ کے والد تین بار اس ملک کے وزیراعظم رہے ہیں
یہ انڈیا کے پروپیگنڈہ کو پروموٹ کر رہی ہیں
پہلا موقع نہیں ان لوگوں نے بارہا ملکی معاملات پر دشمن کی زبان بولی کلبھوشن کے کیس میں نواز شریف کے بیان کو اپنےحق میں ثبوت کے طور پر پیش کیا عالمی عدالت میں۔

ڈاکٹر شہباز گل کو جواب دیتے ہوئے بلوچ سوشل میڈیا کارکن پیردان بلوچ نے لکھا کہ ‏بلوچستان میں قتل و غارت گری مسخ شدہ لاشیں جعلی مقابلوں میں لاپتہ افراد کو مارنا اجتماعی قبرستان لاپتہ بلوچ نوجوان بزرگ خواتین اور بچے بلوچستان کہ وسائل پر قبضہ یہ سب انڈین پروپیگنڈہ ہے ۔۔