بلوچستان میں عورتیں، بچے، بوڑھے، جوان کوئی بھی محفوظ نہیں – ڈاکٹر مالک بلوچ

219

پاکستان کے صوبہ پنچاب کے شہر فیصل آباد میں گذشتہ روز پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے زیر اہتمام ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے بلوچستان کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ جنرل مشرف کی لگائی گئی آگ سے بلوچستان آج بھی جھلس رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں عورتیں، بچے، بوڑھے، جوان کوئی بھی محفوظ نہیں ہیں پچھلے ایک ہفتے سے دو معصوم بچوں کی لاشیں کوئٹہ میں احتجاجا موجود ہیں نا حکومت اور نا ہی کوئی ادارے ٹھس سے مس نہیں ہورہے۔

انکا کہنا تھا کہ ‏اس ملک میں اس وقت تک پارلیمنٹ کی بالادستی نہیں ہوگی پاکستان ایک مضبوط فیڈریشن ایک ویلفئیر اسٹیٹ نہیں بن سکتا جب تک پنجاب کے عوام اٹھ کھڑے نہیں ہونگے، بلوچستان میں ہم دو جماعتوں کو کہا گیا کہ اپوزیشن چھوڑ دو ورنہ الیکشن سے باہر کردیئے جاو گے ہم نے کہا ہمیں الیکشن سے باہر کرسکتے ہو مگر عوام سے نہیں۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا گیا ہے ملک میں مہنگائی، بے روزگاری اور مفلسی عروج پر ہے، جمہوریت کو مستحکم کرنے کے لیئے شفاف اور غیر جانبدار الیکشن نہایت ضروری ہے۔