بلوچستان: حادثات و واقعات میں خاتون سمیت چھ افراد ہلاک ایک زخمی

162
File Photo

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات و واقعات میں مجموعی طور پر خاتون سمیت 6 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قلعہ سیف اللہ کے علاقے میں نیشنل ہائی وے پر پشاور سے کوئٹہ جانے والی ویگو گاڑی مخالفت سمت سے آنے والی ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ویگو میں سوار خاتون سمیت چار مسافر موقع پر جانبحق ہوگئے –

پولیس کے مطابق جانبحق افراد کا تعلق کوئٹہ سے ہے جن میں قدرت اللہ‎ ولد نیک محمد سکنہ چمن ہاؤسنگ کوئٹہ بسم اللہ ولد عبد الرزاق،فرید اللہ ولد اللہ گل سکنہ سیٹلائٹ ٹاؤن اور خاتون افسانہ بی بی زوجہ بسم اللہ شامل ہیں۔

لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال قلعہ سیف اللہ منتقل
کردی گئی پولیس نے واقعہ کی تفتیش کررہی ہے۔

دوسرے واقعہ میں کوئٹہ سریاب مل کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ میں خدابخش نامی شخص ہلاک جبکہ اسکا ساتھی غلام مصطفی زخمی ہوگئے۔

واقعہ میں زخمی و ہلاک افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دریں اثناء مچھ ندی میں نہاتے ہوئے کوئٹہ کا رہائشی نوجوان ڈاکٹر شمس ولد الہی بخش کرد جان کی بازی ہار گیا۔