بلوچستان جبری گمشدگی کے شکار دو افراد بازیاب

224

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق بلوچستان سے مختلف اوقات میں جبری گمشدگی کا شکار ہونے والے دو افراد بازیاب ہوگئے ہیں –

دونوں افراد کی بازیابی کی تصدیق لاپتہ افراد کے لواحقین کی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے اپنے فیس بک پیج کے ذریعے کی ہے –

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے مطابق 21 نومبر 2017 سے لاپتہ سعید جان لانگو اور 16 جولائی 2019 کو آبسر تربت سے لاپتہ شے حق ولد محمد سلیم بازیاب ہوگئے ہیں۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی اور جبری گمشدگیوں کے مسئلے کو ملکی قوانین کے تحت حل کرانے میں اپنی کردار ادا کرے گی۔