اساتذہ کا عالمی دن – زرینہ بلوچ

898

اساتذہ کا عالمی دن

تحریر: زرینہ بلوچ

دی بلوچستان پوسٹ

اُستاد کے معنی کسی علم یا فن کا سکھانے والا ہوتا ہے۔ جو شخص پڑھاتا ہے اُسے استاد کہتے ہیں۔یعنی جو بچوں کو پڑھاۓ اور پڑھائی کے علاوہ بچوں کو معاشرے میں رہنے کا طریقہ سکھاۓ اور صحیح اور غلط کی پہچان کراۓ وہی ہوتا ہے اُستاد۔

5 اکتوبر کو ہر سال استادوں کے عالمی دن کے بطور منایا جاتا ہے۔اس دن کو منانے کا مقصد اساتذہ کو سلام پیش کرنا ہے اور انکا مقام معاشرے میں اُجاگر کرنا ہے۔

اگر استاد کی تعریف ان لفظوں میں کی جاۓ تو غلط نہیں ہوگا کہ اُستاد ایک پتھر کو تراش کر ہیرا بناتا ہے۔

اُستاد ہمارے روحانی والدین ہیں کیونکہ والدین ہمیں بچپن میں اُساتذہ کے حوالے کر دیتے ہیں ویہی اُساتذہ ہمیں اچھی تربیت دیتے ہیں ہمیں اتنا قابل بنا دیتے ہیں کہ ہم اچھے اور بُرے کے فرق کو سمجھتے اور جینے کا طریقہ سیکھ لیتے ہیں۔

اگر میں آج دو لفظ لکھ پا رہی ہوں تو اپنے اُستاد کی بدولت اور آپ سب میری تحریر کو پڑھ رہیں ہیں تو وہ بھی اُستاد کے بدولت اُستاد کا کردار ہمارے معاشرے اور زندگی کیلے بہت اہم ہے۔

معاشرے میں جیتنے بھی ڈاکٹر وکیل جج انجینئر پولیس آرمی وزیر جو بنے وہ سب اُستاد کی بدولت ہے کیونکہ انھوں نے تعلیم اور تربیت دی ہے۔

“حضرت علیؓ” کا قول ہے کہ مجھے کوئی اگر ایک لفظ سیکھا دے تو میں اُسکا غلام بن جاؤں گا اس بات سے ثابت ہوتا ہے کہ اُستاد کا درجہ بہت بلند ہے۔

“سکندر اعظم کاقول ہے کہ میرے والدین نے مجھے زمین پر اتارا اور میرے استاد نے مجھے آسمان کی بلندی تک پہنچا دیا ۔آج اگر دنیا میں کوئی بھی کامیاب انسان دیکھتے ہیں تو اس کامیاب انسان کے پیچھے ایک استاد ہوتا ہے جس نے اپنے شاگرد کو کامیابی کا راستہ دکھایا ہوتا ہے۔استاد میرے نظر میں دو ہوتے ہیں ایک آپ کو تعلیم دیتا ہے اور دوسرا آپکو زندگی جینے کا ہنر اور مشکلات کا سامنا کرنےکی ہمت دیتا ہے اور آپ کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہتا ہے آپ کو سیدھا راستہ دیکھتا ہے ۔ ہمیشہ کوشش کریں اپنے اساتذہ کی عزت کریں ان سے ادب اور احترام کے ساتھ پیش آئیں کیونکہ اساتذہ ہمارے روحانی ماں باپ ہوتے ہیں۔صرف ایک دن اساتذہ کیلے نہیں منائیں ہر دن اساتذہ کو یاد کریں ، انہیں نیک دعاؤں میں یاد کریں کہیں بھی انہیں دیکھیں عزت اور احترام دیں جب بھی موقع ملے انکی تعریف کریں اور سب کو بتائیں کیسے آپ کے استاتذہ نے آپکی حوصلہ افزائی کی ہے۔

میری دعا ہے میرے اساتذہ ہمیشہ سلامت رہیں، محنت سے پڑھاتے رہیں۔


دی بلوچستان پوسٹ: اس تحریر میں پیش کیئے گئے خیالات اور آراء لکھاری کے ذاتی ہیں، ضروری نہیں ان سے دی بلوچستان پوسٹ میڈیا نیٹورک متفق ہے یا یہ خیالات ادارے کے پالیسیوں کا اظہار ہیں