آواران: مسلح افراد کا پاکستانی فورسز پر حملہ

615

بلوچستان کے ضلع آواران میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز پر آج حملہ کرکے انہیں نقصان پہنچایا ہے۔

فورسز پر حملہ آواران کے علاقے جھاؤ میں نونڈڑہ تلارک کے مقام پر قائم چوکی پر ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اس حملے میں فورسز کو نقصان کا سامنا رہا ہے تاہم فورسز اس حوالے سے باضابطی موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔جبکہ حملہ آور بعد میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

خیال رہے بلوچستان میں دیگر علاقوں کی طرح آواران اور جھاؤ میں فورسز پر اس نوعیت کے حملے اکثر ہوتے ہیں جن کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تمظیمیں قبول کرتے آرہے ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔