آئی پی ایل: چنئی سپر کنگز نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا

331

آئی پی ایل 2021 کی ٹرافی چنئی سپرکنگز نے جیت لی جبکہ فائنل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو 27 رنز سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹ پر 192 رنز بنائے، فاف ڈوپلیسی نے 59 بالز پر 86 رنز کی اننگز کھیلی، معین علی نے 20 بالز پر 37 رنز ناٹ آؤٹ بنائے، روبن اتھاپا 31 اور رتراج گائیکواڈ 32 رنز بناکر میدان بدر ہوئے، سنیل نارائن نے 26 رنز کے عوض 2 وکٹیں لیں۔

کولکتہ کی ٹیم 9 وکٹ پر 165 رنز تک محدود رہی، شبھمان گل51اور وینکٹش ایئر 50رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، شردل ٹھاکر نے 3 جبکہ رویندرا جڈیجا اور ہیزل ووڈ نے 2،2 وکٹیں اپنے نام کیں۔

واضح رہے کہ دھونی نے بطور کپتان 300 ویں میچ کو ٹائٹل سے یادگار بنالیا۔