سرینگر: مسلح افراد کی فائرنگ سے خاتون ٹیچر سمیت دو ہلاک

83

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے خاتون ٹیچر سمیت دو ٹیچرز کو ہلاک کردیا ہے۔

فائرنگ کا واقعہ بھارتی زیر انتظام کشمیر کے علاقے سرینگر میں پیش آیا ہے۔

ہلاک ہونے والے خاتون ٹیچر کی شناخت سریندر خور اور دیپک چند کے ناموں سے ہوئی ہے جو الوچی باغ کے رہائشی بتائے جارہے ہیں۔

سرینگر میں مقیم ایک صحافی کے مطابق پانچ دنوں کے اندر اس نوعیت کے واقعات میں سات افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

تاحال واقعات کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے نہ ہی کسی نے ان واقعات کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔