دشت میں فوجی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

251

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے دشت میں پاکستانی فوجی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری بیان میں کہا کہ ضلع کیچ کے علاقے دشت کڈان میں قائم فوجی کیمپ پر سرمچاروں نے اتوار کی شام راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان کا اُٹھانا پڑا ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔