گوادر: مسافر بردار کوچ نے درجن بھر اونٹوں کو کچل دیا

831

 

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں ایک مسافر بس نے ایک درجن کے قریب اونٹوں کو کچل دیا تاہم بس میں سوار مسافروں کو کسی قسم کے نقصان کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے۔

حادثہ گوادر کے علاقے جیونی درپانوان کے مقام پر پیش آیا جہاں اونٹوں کے ایک جھنڈ کے سامنے آنے سے مسافر بردار کوچ نے اونٹوں کو کچل دیا۔

ذرائع کے مطابق حادثے میں آٹھ اونٹ ہلاک ہوئے ہیں جبکہ دو اونٹ تاحال بس کے نیچے پھنسے ہوئے ہیں۔

اونٹ مالکان نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور کیخلاف سخت احتجاج کیاـ

ان لوگوں کا موقف ہے کہ صبح سویرے ہم اونٹوں کو چرانے لے جارہے تھے کہ بس ڈرائیور نے گاڈی اونٹوں پر چڑھا دی ـ

انہوں نے کہا کہ ہمارے اونٹوں کا معاوضہ ادا کیا جائیں ـ