کیچ: فورسز کے ہاتھوں ایک شخص جبری طور پر اغواء

165

بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فورسز نے رات گئے ایک بجے کے قریب نذر محمد کے گھر پر چھاپہ مارکر خواتین و بچوں کو شدید ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا اور نذر محمد کے بیٹے کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔

حراست بعد لاپتہ ہونے نوجوان کی شناخت گلاب بلوچ کے نام سے ہوئی ہے۔

دریں اثنا ادھر پنجگور سے اطلاعات ہیں کہ 29 اگست کو پنجگور کے علاقے نوک آباد سے مسلح افراد نے صابر ولد مولابخش کو اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے ہیں جو تاحال بازیاب نہیں ہوسکا ہے۔